حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے کہا کہ 16 مئی 1948 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کے جس دن دور حاضر کے شمر اسرائیل کو ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے ناجائز طریقے سے وجود دیا گیا۔ جس کے سنگین نتائج آج بھی مظلوم فلسطینی بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی مفاد پرست اور دہشتگرد ریاست ہے کے جو آج کے یزید کا کردار ادا کر رہی ہے اور اسرائیل آج کا ابن زیاد، عمر بن سعد اور شمر ہے۔ جس طرح یزید لعین شام میں بیٹھ کر عبید اللّٰہ ابن زیاد، شمر اور عمرِ سعد کے ذریعے اپنے ناجائز اہداف حاصل کر رہا تھا اسی طرح آج امریکہ کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ لیکن ہیہات من الذلہ کی صدا بلند کرنے والے بہادر فلسطینی ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ مظلومینِ فلسطین پر مسلط شدہ صیہونی ظلم وبربریت کئی دہائیوں سے ہر روز جاری ہے لیکن فلسطین کے بہادر جوان، بچے، بوڑھے اور عورتیں ان کو منہ توڑ جواب دے رہیں ہیں۔ وہ وقت قریب ہے کہ ہم سرزمین انبیاء فلسطین کی آزادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ انشاء اللّٰہ
امام حسین علیہ السلام کی صدا جو آج بھی ہواؤں میں گونج رہے ہے، "مثلی لا یبایع مثلہ" مجھ (حسین عہ) جیسا تجھ (یزید لعین) جیسے کی بیعت نہیں کریگا۔ یوں تو ہر لمحا اور ہر دن فاسق، فاجر اور ظالموں کی بیعت سے انکار کرنا چاہیے لیکن کل 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے موقعے پر شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر تمام مؤمنین اپنوں گھروں سے نکلیں اور آج کے یزید امریکہ اور آج کے شمر اسرائیل سے اظہارِ بیزاری کا اعلان کریں۔